10 مئی 2014 - 15:18
لبنان میں امن و استحکام ایران کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے لبنان میں امن و استحکام اور سیکیورٹی کے حوالے سے تہران کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

ابنا: لبنان میں امن و استحکام ایران کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے  بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے لبنان میں امن و استحکام اور سیکیورٹی کے حوالے سے تہران کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لبنان میں ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی نے لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ علاقائی ملکوں منجملہ لبنان میں قومی ہماہنگی اور امن و استحکام و پائیدار سیکیورٹی کی حمایت، اسلامی جمہوریہ ایران کی مستقل خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔ لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی اس ملاقات میں علاقائی ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ اور باہمی صلاح مشوروں کو موجودہ حالات میں مفید و ضروری قرار دیا۔ بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور لبنان کے اسپیکر نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے پارلیمانی تعاون پر زور دیا۔

.......

/169